مولانا محمد الیاس احمد چنیوٹی نے عید کی نماز پبلک لائبریری پارک چنیوٹ میں پڑھائی

بدھ 10 اپریل 2024 11:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) رکن پنجاب اسمبلی و امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان مولانا محمد الیاس احمد چنیوٹی نے ضلع چنیوٹ کے دوسرے بڑے عید کی نماز پبلک لائبریری پارک چنیوٹ پڑھائی جس میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے تبی ہم دنیا میں مسلمانوں کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہود و نصاری نے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ گرا دئے ہیں اور اب تک ہزاروں افراد شہد ہو چکے ہیں۔مگر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقعہ پر ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔عید الفطر خوشیوں کی عید ہے جو کہ روزے پورے ہونے پر اللہ پاک کا بہت بڑا انعام ہے۔نماز عید کے بعد عوام ایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسروں کو عید کی مبادک با د دی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں