وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن ''ڈرگ فری پنجاب'' کے تحت عملی اقدامات جاری

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:47

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ''ڈرگ فری پنجاب'' کے تحت عملی اقدامات جاری ہیں مستقبل کے معماروں کو منشیات سے بچانے کیلئے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کاروائیاں جاری ہیں تھانہ لالیاں پولیس کی کاروائی, دو منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس,شراب برآمد کی گئی ایس ایچ او تھانہ لالیاں سب انسپکٹر آفتاب افضل, سب انسپکٹر اعجاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کیں منشیات فروش دلاور کے قبضہ سے 5500 گرام چرس برآمد ہوئی منشیات فروش اسد کے قبضہ سیبھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا کہناتھا کہ منشیات کے مقدمات میں بہتر تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جارہی ہیںمنشیات نسلوں کی تباہی کا باعث, منشیات کا زہر گھولنے والوں کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں