چشتیاں،زمین کا تنازعہ،بھائی نے اپنے دوبھائیوں پر فائرنگ کرکے ایک کوقتل، دوسرے کو شدید زخمی کردیا

جمعرات 17 جنوری 2019 17:47

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) چشتیاںکے نواحی گائوں 7گجیانی میںزمین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے اپنے دو حقیقی بھائیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میںایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا،جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کے ایس ایچ او پرویزاختر جتوئی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم محمد صفدر ولد اللہ بخش اعوان نے اپنے دو بڑے بھائیوں محمد اعجاز اور محمد شفیق پر اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس سے بڑابھائی محمد اعجاز جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد شفیق شدید زخمی ہو گیا ۔صدرپولیس نے اطلاع ملنے پرزخمی کو ہسپتال پہنچایا اور میت کہ پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال پہنچایا۔مقتول محمد اعجاز تین بچوں کا باپ تھا۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں