ضلع بہاولنگر پارک میں 600 پودے لگا کرشجر کاری مہم کا افتتاح

جمعرات 21 مارچ 2024 21:17

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو بہاولنگرقیوم قدرت نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور جس نے ایک درخت لگایا گویا اس نے جنت میں درخت لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ پودے اوردرخت ملکی معیشت، انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ہر ذمہ دار شہری کا یہ قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ اپنے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی ای او بہاولنگرمحترمہ شاہدہ حفیظ، ڈویژنل فارسٹ افیسر چودری محمد افضل، وائڈ لائف افیسر منور حسین نجمی ریسکیو 1122 کے افسران کے ہمراہ وائڈ لائف پارک بہاولنگر میں 600 پودے لگا کرشجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پرمعززین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس پودے کی مناسب نگہداشت اور حفاظت بھی کی جائے تا کہ وہ تنا وردرخت بن کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں معاون بنیں،زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور جنگلات کے رقبہ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ \378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں