چشتیاں میں کنوئیں میں گرنے سے تین بھائی جاں بحق، دو کی حالت تشویشناک

پیر 21 جون 2021 14:05

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) چشتیاں میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھر جانے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے،دو کی حالت تشویشناک ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنویں کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے تینوں مزدور آپس میں بھائی تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعہ چشتیاں کے علاقے ڈاہرانوالہ میں پیش آیا جہاں کنویں میں گیس بھر جانے سے پانچ مزدور بے ہوش ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل گیا گیا۔ہسپتال میں تین مزدور جاں بحق ہو گے ،دو افراد محمد اجمل اور محمد اکبر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں