بہاولنگر، پھل وسبزیاں مقررہ نرخ پر فروخت کی جائیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنربہاولنگر

جمعرات 14 مارچ 2024 12:16

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پھل و سبزیاں مقررہ نرخ پر فروخت کی جائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نرخ نامے نمایاں جگہ آویزاں کئے جائیں ، پھل اورسبزیاں بنیادی ضروریات میں شامل ہیں قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نےعلی الصبح بہاول نگرمیں فروٹ و سبزی منڈی کا اچانک دورہ ،پھلوں وسبزیوں کی کوالٹی، قیمتوں کا جائزہ لینےاور منڈی میں نیلامی و بولی کے عمل کی نگرانی کے موقع پرمیڈیا کومزید بتایا کہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میکانزم کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو اورعوام ریلیف حاصل کر سکیں اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے پھل و سبزی منڈی میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے،انہوں نےزیر تعمیر سبزی و پھل منڈی کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کام اور ابتک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرمحمد قیوم قدرت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)بہاولنگر،ای اے ڈی اے (اکنامکس اور مارکیٹنگ)، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر عملہ موجود تھا۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں