چشتیاں میں 220 کے وی گریڈ سٹیشن کا افتتاح 28 فروری کو کیا جائے گا،چوہدری طاہر بشیر چیمہ

جمعہ 24 فروری 2017 19:00

چشتیاں۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ چشتیاں میں تعمیر ہونے والے 220 کے وی گریڈ سٹیشن کا افتتاح 28فروری کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گریڈ سٹیشن کے چالو ہونے کے بعد علاقہ کی انڈسٹری کے علاوہ لاکھوں بجلی صارفین کو نہ صرف پورے وولٹیج کی بجلی ملے گی بلکہ مین لائن کی لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ گریڈسٹیشن کی بدولت صنعت و زراعت کی ترقی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں