چشتیاں، بارش کیساتھ تیز ٹھنڈی ہوائیں، سردی میں اضافہ

پیر 6 جنوری 2020 16:36

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) ملک کے مختلف علاقوں کی طرح چشتیاں میں بھی بارش اور تیز ٹھنڈی ہوا چلنے سے سردی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بارش سے سردی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کاروباری زندگی معطل ھو کر رہ گئی مارکیٹوں میں گاہک نہ ھونے کے برابر اور بازار سنسان نظر آنے لگے جس سے دوکاندار حضرات کافی پریشانی کی حالت میں دکھائی دیتے ھوے نظر آے جبکہ زمینداروں و کاشتکاروں کا کہنا ھے بارش سے علاقہ میں فصلات کی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوگا پانی کی قلت کے باعث کاشتکار بہت پریشان تھے لیکن اللہ پاک نے رحمت کر دی اور یہ بارش تمام فصلوں کیلئے بہت مفید ھے علاوہ ازیں چشتیاں شہر و گردونواح میں سیوریج کا ناقص نظام اور شہر کی سڑکات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھونے کی وجہ سے میونسپل کمیٹی چشتیاں کی ناقص کارکردگی کا پول ایک بارش نے کھول دیا ھے جگہ جگہ پانی کے تالاب نظر آنے لگے عوامی حلقوں کا کہنا ھے کہ افسران فوٹو سیشن کی بجائے صفائی کے ناقص نظام کو عملی طور پر درست کروانے پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں