آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر ہتمام چترال میں دانشورانہ حقوق کے موضوع پر آگاہی ورکشاپ کا اہتمام

اتوار 2 دسمبر 2018 15:20

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2018ء) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ماہرین کی جانب سے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں دانشورانہ حقوق کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی نشست کا اہتمام ہوا جس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ماہرین نے اپنی کتابوں کے بہترین معیار پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمار ے پریس اعلیٰ معیار کی کتب چھاپ رہے ہیں لیکن کچھ عناصر جعل سازی کر کے ہماری نقل کر رہے ہیں ان سے ہوشیار رہا جائے ،جعلی پریس میں چھپنے والی کتابیں صحت پر منفی اثرات ڈالتی ہیں۔

(جاری ہے)

دانشورانہ حقوق پر فیاض راجہ ڈائیریکٹرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس، اسسٹنٹ کمشنر عالمگیر خان، ملک بلال حیدر منیجر اور دیگر نے بھی اظہار حیال کیا،آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ماہرین نے اس موقع پر شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے ، پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی کتابوں کی فہرست پر مبنی کتب بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں