چترال میں ڈی سی روڈ پر گول نالے کے قریب حفاظتی دیوار میں استعمال ہونے والے ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے، سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ

بدھ 9 جنوری 2019 13:37

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) چترال کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی روڈ پر گول نالے کے قریب تعمیر کی جانے والی حفاظتی دیوار میں استعمال ہونے والے ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے اور متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف کارروائی کی جائی؂جوحفاظتی دیوار کیلئے بڑے بڑے پتھر استعمال کررہا ہے علاقہ میں سرد موسم میں درجہ حرارت منفی تین سے نیچے گرتا ہے تارکول بھی موئثر نہیں رہتا ۔

(جاری ہے)

علاقہ کے مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ تمام تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ ؂

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں