لیگی رہنما و سابق پارلیمانی سیکرٹری احسن رضا خاں کو پولیس نے گرفتار کر لیا

اتوار 15 نومبر 2020 19:10

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق پارلیمانی سیکرٹری احسن رضا خاں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔فیملی ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے احسن رضا خاں کو سیالکوٹ موٹر ویز ٹول پلازہ پر گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز احسن رضا کے خلاف ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدائت پر غیر قانونی کالونی اور سرکاری اراضی پر قبضہ کی ایف آئی آر درج ہوئی تھی پولیس اور اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات لیگی رہنما کے گھر ریڈ بھی کیا تھا لیکن وہ گرفتار نہ ہو سکے تھے۔اے سی آفس ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی تفصیلی رپورٹ پر اینٹی کرپشن اور ڈپٹی کمشنر آفس نے مکمل حقائق اکھٹے کرنے کے بعد مقدمہ کا اندراج کروایا۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں