چونیاں ،مسلح ڈاگھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر بنا چار لاکھ نقدی اورزیوارات لوٹ کر فرار

چار روز گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی چونیاں کامقدمہ درج کرنے سے انکار ،متاثرین کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل

جمعرات 24 دسمبر 2020 16:15

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2020ء) تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میںپانچ مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر گھر والوں کو یر غمال بنا کر چار لاکھ نقدی دو تولے طلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کی حدود دربار بار شیخ علم دین گھر میں گھس کر پانچ مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر گھر والوں کو یر غمال بنا کر چار لاکھ نقدی دو تولے طلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ سٹی چونیاں نیمقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا،غریب بچی کے دادا دادی نے اپنی پوتی کے جہیز کے لئے مال مویشی بیچ کر اس کی شادی کے لئے چار لاکھ روپے رقم اکٹھی کی تھی جو ڈاکو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

دوران ڈکیتی ڈاکووں نے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا چار روز گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی چونیاں مقدمہ درج کرنے سے انکار کر رہی ہے ۔بچی کے بوڑھے دادا دادی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں