قصور،دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ارشتہ داروں کی مددسے پولیس کی حراست سے فرار

پولیس نے ملزم کے بھائی ]دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 6 مارچ 2019 22:17

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) چونیاں کچہری سے دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اپنے رشتہ داروں کی مددسے پولیس کی حراست سے فرار، پولیس نے ملزم کے بھائی اور دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔کچھ عرصہ قبل چھانگامانگا کے علاقہ مقام میں ملزم اصغر علی سمیت متعددافراد نیواپڈا ملازمین پر تشدد کانشانہ بنایا تھا جس پر انکے خلاف پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبری257/18درج کر لیا تھا کہ گزشتہ روزکوٹ لکھپت جیل سے پولیس ھیڈ کانسٹیبل محمد ارشد اور کانسٹیبل محمد ارشاد ملزم کو چونیاں میںسول جج عمران اکر م کی عدالت میں پیشی کے لئے لیکر آئے مگر عدالت میں پیشی کے بعد ملزم کے بھائی اختر دیگر رشتہ دار وں سمیت ملزم کو ملتے وقت اسے گھیرے میں لے لیا جس پر ملزم پولیس کی حراست سے ہتھکڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

چونیاں پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر ملزم کے بھائی اختر سمیت متعدد افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ دونوں پولیس ملازمان کو فرائض میں غفلت برتنے پر حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمہ الگ سے درج کرلیا ہے ۔ڈی پی او قصور نے ملزم اصغر علی کی گرفتاری کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں