اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی کارروائی ، شادی رکوادی ، دولہا کے بھائی سمیت تین افراد گرفتار

جمعہ 20 مارچ 2020 23:47

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے تحصیل چونیاں کے نواحی علاقے بستی بھلاکی والی میں کارروائی کرتے ہوئے شادی رکوا کر دولہا کے بھائی سمیت 03 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

کیٹرنگ میٹریل اور کھانے کو بھی ضبط کر لیا گیا،ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیدیا ۔ 144 سیکشن کی خلاف ورزی پر شادی کے فنکشن کو رکوایا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے سلسلے میں میرج ہالز، اوپن پلاٹ پر شادی کے فنکشز پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں