چونیاں نواحی علاقہ الہ آباد کا سیویریج سسٹم ناکارہ‘گندہ پانی جمع گلیاں بازار بند

گٹر ابلنے لگے‘ بدبو سے علاقے کا برا حال شہری پریشان‘ میونسپل انتظامیہ کی آنکھیں بند‘ شہریوں کی ڈی سی قصور سے فوری نوٹس کی اپیل

پیر 21 جون 2021 13:15

چونیا ں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) چونیاں نواحی علاقہ الہ آباد میں کروڑوں روپے کی مشینری خریدنے کے باوجود سیویریج سسٹم ناکارہ ہونے سے گٹر ابلنا شروع ہو گئے۔گندہ پانی جمع گلیاں بازاز جوھڑ کا منظر پیش کرنے لگے مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں بچوں کو سکول جانے میں مشکلات کا سامنا اور نمازی پریشان۔

(جاری ہے)

بدبو سے اہلیانِ الہ آباد کی زندگی شدید اذیت کا شکار ہو کر رہ گئی ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ علم ہونے کے باوجود میونسپل انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔شہریوں نے ڈی سی قصور سے اپیل کی ہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت سیوریج سسٹم کی بندش کا مستقل حل نکالا جائے اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات کر کے شہریوں کو اس عذاب سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں