قصور: باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکی گئی تیسری بیٹی کی لاش بھی نکال لی گئی

ریسکیو اہلکاروں نے مقتولہ کی دونوں بہنوں کی لاشوں کو پہلے ہی نہر سے نکال لیا تھا

منگل 11 جنوری 2022 00:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) چونیاں میں باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکی گئی تیسری بیٹی کی لاش بھی نکال لی گئی۔ریسکیوحکام کے مطابق راجووال بی ایس لنک نہر سے تیسری بچی کی لاش بھی تلاش کرلی گئی ہے، مقتولہ 8 سالہ ملائکہ اور اس کی دو بہنوں کو ان کے سنگ دل باپ نے چند روز قبل گھریلو جھگڑے کے بعد نہر میں پھینک دیا تھا۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے مقتولہ کی دونوں بہنوں کی لاشوں کو پہلے ہی نہر سے نکال لیا تھا۔اپنی بیٹیوں کو نہر میں پھینکنے والے ملزم اسلم کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کی بیوی کی مدعیت میں بیٹیوں کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں