چونیاں،سپیشل ایجوکیشن سرکاری سکول میں بچوںک ی دیکھ بھال کرنیوالی ملازمہ پر نامعلوم ملزم کی فائرنگ، شدید زخمی، لاہور ریفر

بدھ 26 جنوری 2022 18:10

ْچونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سپیشل ایجوکیشن سرکاری سکول میں بچوں کی دیکھ بھال پر مامور ملازمہ پر نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا، ملازمہ نبیلہ کو زخمی حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے سامنے کیری ڈبہ میں سوار سپیشل ایجوکیشن اسکول کی ملازمہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم کی فائرنگ ،نبیلہ بی بی کو سر اور جسم کے مختلف حصوں پر فائر لگے ہیں ،نبیلہ بی بی کو شدید تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے، موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ نبیلہ بی بی کا خاوند آصف بیوی اور تین سالہ بچے کو کیری ڈبہ میں چھوڑ کر بازار سے سامان خریدنے گیا پیچھے سے ملزمان نے فائرنگ کر دی،ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے ماں نے بچے کو گود میں چھپائے رکھا اور خود فائر کھاتی رہی جس سے بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا،دن دیہاڑے تھانہ سٹی کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ سے علاقہ میں شدید خوف و حراس پھیل گیا دکانداروں اور راہگیروں نے قریبی دکانوں میں چھپ کر جانیں بچائیں تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں