ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے والی بیوہ کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 26 مارچ 2022 15:05

ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے والی بیوہ کی ویڈیو وائرل
دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2022ء) ضلع دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں انصاف کی طلبگار بیوہ خاتون کے ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔سیشن کورٹ دادو نے ایک شہری منٹھار ملاح کو اٹھا کر لے جانے اور گائوں اگھامانی کے مقام پر نوجوان عبدالوحید لاکھیر کے قتل کے ملزمان گرفتار نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں اور ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ کو ان پرسن طلب کرنے پر ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو قانون کے مطابق مدعیوں سے انصاف کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت سے واپس جانے کے دوران عدالت کے مین گیٹ پر ڈی آئی جی کو شوہر کے قاتلوں کو پولیس کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کی شکایت کرنے والی بیوہ رفعت نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم گاڑی نہیں رٴْکی جس پر بیوہ رورو کر انصاف طلب کرتی رہی۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں