دادو،احساس پروگرام کے چھ لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس نے معمہ حل کرلیا، ملزم گرفتار

ہفتہ 25 اپریل 2020 15:16

دادو،احساس پروگرام کے چھ لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس نے معمہ حل کرلیا، ملزم گرفتار
دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2020ء) احساس پروگرام کے ریٹیلر سے چھ لاکھ کی ڈکیتی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، دادو پولیس نے معمہ حل کرلیا، ملزم گرفتار اور رقم بھی بر آمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع دادو تھانہ میہڑ میں شیخ محلہ میہڑکے رہائشی ثاقب ولد مجید شیخ جس کی عمر تقریبا 15/16سال نے دادو کی تحصیل میہڑ کی پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اپنے والد کے ساتھ راجہ جنرل اسٹور کے نام سے احساس پروگرام کی رقم کی تقسیم کا کیش کائونٹر چلاتا ہے۔

مرخہ 21 اپریل دوپہر کو اس نے مقامی بنک سے چھ لاکھ روپے نقد احساس پروگرام کے مستحقین میں تقسیم کیلیے نکالے اور جیسے ہی وہ گورنمنٹ ڈگری اسکول میہڑ ٹائون پہنچا وہاں اسے ہنڈا 125 پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے روکا اور چھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے متاثرہ لڑکے کے والد عبدالمجید کی مدعیت میں میہڑ پولیس نے مقدمہ نمبر 94/2020بجرم 392 ت پ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ڈی ئی جی حیدرآباد کی خصوصی ہدایات پر واقعہ کی تفتیش کے لیے ماہر اور تجربہ پولیس افسران کو کیس کو حل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے افسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں معاملے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کردی۔لڑکے کے بیان، عینی شاہدین و واقعاتی شواہد کی بنیاد پر تفتیش کے جملہ پہلوئوں کو انتہائی موثر اور مربوط بنایا گیا۔

دوران تفتیش لڑکے نے یہ انکشاف کیا کہ یہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں تھا رقم دیکھ کر میری نیت خراب ہوگئی تھی جس پر میں نے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے کر رقم خوردبرد کرنیکی کوشش کی۔میہڑ پولیس نے واقعہ کو بیان کرنے والے لڑکے ثاقب ولد مجید شیخ کو حراست میں لے کر اس کی نشاندہی پر گھر میں چھپائی گئی چھ لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی، مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں