دادو میں کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ،4افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 25 جون 2020 15:18

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2020ء) دادو میں کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کی صبح ہونے والا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار گاڑی کراچی سے میہڑ جارہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاںبحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو متاثرہ گاڑی سے نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ دادو کے علاقے مخدوم بلاول کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں کار اور ٹرک میں تصادم سے 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے،جاں بحق ہونے والوں میں غلام علی جتوئی،منصورجسکانی اورعلی خان شامل ہیں۔حادثے کے زخمی عمران،محبوب، امتیاز اور قاسم کی حالت تشویشناک ہے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں