کراچی، تین روز ہ احتجاج کے بعد دادو سول اسپتال میں کرونا کیخلاف پیرامیڈیکل اسٹاف کو گونرسندھ کی جانب سے حفاظتی سامان مہیاکیا گیا

بدھ 10 جون 2020 23:03

کراچی/دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2020ء) دادو سول اسپتال میں کرونا سے لڑنے کے لئے پیرامیڈیکل اسٹاف کے پاس حفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ تین روز جاری عملے کے احتجاج پر پی ٹی آئی دادو کے صدر سردار عاشق علی زنئور، سردار رجب علی خان شاہانی نے پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو حفاظتی سامان کی فراہمی کے لئے اپیل کی تھی، جس پر حلیم عادل شیخ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بات چیت کے بعد میڈیکل اسٹاف کے لئے حفاظتی سامان کی 250 کٹس آج پی ٹی آئی کے دادو کے صدر سردار عاشق علی زنئور، سردار رجب علی شاہانی و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر امجد علی مستوئی، چیف آرگنائیزر راجا رفیق پنھور، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ دادو اسپتال ڈاکٹر عبدالحمید میرانی ودیگر کے حوالی کر دی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پیرامیڈیکل پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اس وقت فرنٹ لائن پر ہیلتھ پروفیشنل لڑ رہے ہیں سامان مہیا کرنے پر ہم شکر گذار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دیگر مطالبات کے لئے بھی ہمارا ساتھ دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی ضلع دادو کے صدر سردار عاشق علی زنئور نے کہا گزشتہ تین روز سے دادو سول اسپتال کا عملہ حفاظتی سامان کے لئے پریشان تھے حلیم عادل شیخ سے رابطہ کیا جنہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے 250 کٹس فراہم کرائی ہیں جو آج ڈاکٹروں کے حوالے کی گئی ہیں مزید بھی پیرامیڈیکل کے مطالبات کے ساتھ ہیں ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

ہیلتھ پروفیشنبل ہمارے ہیروز ہیں جو اس وقت فرنٹ لائن پر ہماری لئے کرونا سے لڑ رہے ہیں سندھ حکومت ان کے تمام مطالبات بنا کسی دیر کے منظور کر کے ان کو دیگر سہولیات بھی فراہم کرائے۔#

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں