بیچلرز ڈگری شوشعبہ ٹیکسٹائل، کمیونیکیشن اور پراڈکٹ ڈیزائن کی افتتاحی تقریب

پیر 14 جنوری 2019 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) بیچلرزڈگری شو شعبہ کمیونیکیشن ڈیزائن2018 کی افتتاحی تقریب نیشنل کالج آف آرٹس میں کی گئی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل مہمان خصوصی تھیں ۔وزیر مملکت نے اس موقع پر ٹیکسٹائل، کمیونیکیشن ڈیزائن اور پراڈکٹ ڈیزائن کا افتتاح کا اور طلبا و طالبات سے ان کا کے کام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت زرتاج گل نے طلبہ کے تخلیقی فن پاروں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے نامور آرٹسٹ قرار دیا۔وزیر مملکت زرتاج گل نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تقریب میں شرکت کر کے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ کیونکہ وہ خود بھی این سی اے میں پڑھ چکی ہیں۔ جس پر انہیں فخر ہے۔وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ کیبنٹ میں نیشنل کالج آف آرٹس کو چارٹرڈ یونیورسٹی بنانے کیلئے نہ صرف بات کریں گی بلکہ بھرپور کوشش بھی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں