ڈگری کالج کوہلو میں بدعنوانی سے انکار کی عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 14 اکتوبر 2019 17:50

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈگری کالج کوہلو میں بدعنوانی سے انکار کی عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر طلباء، اساتذہ کرام اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی، طلباء نے بدعنوانی سے انکار کی مناسبت سے مختلف ٹیبلو، تقاریر پیش کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی نے پورے معاشرے کو بری طرح جکڑلیا کرپشن سے معاشرے میں معاشی اور سماجی مسائل جنم لیتے ہیں پورا نظام کرپٹ نہیں ہے اور نہ ہی ہم کرپٹ کہہ سکتے تھے کرپشن سے معاشرے کو پاک کرنے کے لئے ہمیں اپنی اصلاح کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم رشوت کے خاتمے کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا عہد کریںیہ دن ہمیں اس سنگین خطرے کا احساس دلاتا ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے اقدامات ان کی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات اٹھائیں ہیں ڈگری کالج میں سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو 60ن ہزار روپے نقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں