ڈگری کالج گوجرہ مظفرآباد و ریڑھ باغ کی اپ گریڈیشن کے خلاف اپیل سپریم کورٹ سے خارج

اتوار 26 ستمبر 2021 14:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) ڈگری کالج گوجرہ مظفرآباد و ریڑھ باغ کی اپ گریڈیشن کے خلاف اپیل سپریم کورٹ سے خارج. جسٹس رضا علی خاں نے ڈگری کالج گوجرہ و ریڑھ باغ کی اپ گریڈیشن کے خلاف دائر اپیل ابتدائی سماعت اور دلائل مکمل ہونے پر خارج کر دی. ہائیر سیکنڈری سکول گوجرہ و ریڑھ کے سٹاف نے ان ادارہ جات کی بطور ڈگری کالج اپ گریڈیشن کے حق میں عدالت العالیہ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن فار لیو ٹو اپیل دائر کر رکھی تھی جسں میں پٹشنرز کی جانب سے سردار ریشم خان ایڈوکیٹ جبکہ گوجرہ کالج میں تعینات لیکچررز و فریقین مقدمہ راجا تنزیل الرحمن خاں وغیرہ کی طرف راجا ضیغم افتخار ایڈوکیٹ اور حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ساجد ملک نے مقدمہ کے پیروی کی جسٹس رضا علی خاں نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا کہ سیکریٹری سکولز کو اس معاملہ میں ذاتی طور پر وضاحت کے لئے بلایا گیا.

سیکرٹری سکولز نے زبانی و بعدازاں تحریری وضاحت میں یہ قرار دیا کہ ہائیر سیکنڈری سکول گوجرہ، مظفرآباد کے ماہر مضامین کو محکمہ میں دستیاب دیگر آسامیوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ دیگر سٹاف ڈگری کالج گوجرہ کی جمعیت میں شامل رہے گا. سپریم کورٹ نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی سیکرٹری سکولز کی وضاحت کی روشنی میں ڈگری کالج گوجرہ، مظفرآباد میں آسامیاں منتقل/مبدل کرنے کا عمل و دیگر ضروری اقدامات دو ماہ کے اندر کیے جائیں.

سیاسی، سماجی و عوامی حلقوں نے انصاف پر مبنی فیصلہ کو سراہا.شہریان مظفرآباد نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جناب خواجہ فاروق صاحب وزیر بلدیات اور جناب دیوان چغتائی صاحب وزیر تعلیم سکولز بوائز ڈگری کالج گوجرہ کی فعالیت اور تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے میں خصوصی دلچسپی لیں گی. عوام علاقہ نے اس امید کا بھی اظہار وہ ادارہ کے دیگر انتظامی مسائل کو جلد حل کروانے اور آسامیوں کے مبدل کا عمل جو کہ حکم امتناعی کی وجہ سے رکا ہوا تھاکو مکمل کرتے ہوئے ادارہ میں فعال اور تجربہ کار پرنسپل کی تعیناتی عمل میں اپنا جاندار کردار اداء کریں گے تاکہ ادارہ میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے اے ڈی سائنس و آرٹس کی کلاسز کا آغاز ہو سکے اور عوام علاقہ کی تعلیمی ضروریات بطریق احسن پوری ہو سکیں�

(جاری ہے)

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں