سعودی شہزادوں کے لیے بلوچستان میں بستی آباد ہو گئی

گورنر شہزادہ فہد بن سلطان شکار کیلئے اگلے ہفتے بلوچستان کے علاقہ دالبدین پہنچیں گے،تیاریاں مکمل،رات کے وقت چراغاں ہونے سے ریگستان روشینوں کے شہر کا منظر پیش کرنے لگا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 30 جنوری 2020 13:00

سعودی شہزادوں کے لیے بلوچستان میں بستی آباد ہو گئی
دالبندین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2020ء) شکار کے شوقین سعودی شہزادوں کے لیے دالبندین میں بستی آباد ہو گئی۔سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان اگلے ہفتے بلوچستان کے علاقہ دالبندین پہنچیں گے۔شاہی مہمانوں کے لیے دالبندین کے قریب واقع جنوب مغربی ریگستانی علاقے میں سعودی عارضی خیمہ بستی آباد کر دی گئی ہے۔رات کے وقت چراغاں ہونے سے ریگستان روشینوں کے شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی سعودی شاہی مہمان و سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان ضلع چاغی کے صحرائی علاقوں میں تلور کا شکار کھیلنے کی غرض سے دالبندین پہنچیں گے ان کی آمد سے قبل ان کے نمائندہ خاص شیخ محمد آحمد خصوصی طیارے کے ساتھ دالبندین ائیرپورٹ پہنچ گئے جبکہ دالبندین کے قریب واقع جنوب مغربی ریگستانی علاقے میں سعودی شاہی مہمان کی عارضی خیمہ بستی آباد کردی گئی ہے جہاں پر رات کے وقت چراغاں ہونے سے صحرائی ریگستانوں میں روشنیوں کے شہر کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی آمد سے قبل ان کے شکار گاہ اور گردونواح میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جہاں پر ایف سی کے علاوہ اے ٹی ایف،پولیس اور لیویز فورس کے خصوصی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ سعودی شاہی مہمان تین ہفتوں سے زاہد وقت تک ضلع چاغی کے صحرائی علاقوں میں تلور کا شکار کھیلیں گے۔علاوہ ازیں گذشتہ روز سیکورٹی کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کی زیر صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔سعودی شاہی مہمان اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب سے دالبندین پہنچیں گے جبکہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری حکام شاہی مہمان کی استقبال کے لئے عنقریب دالبندین پہنچیں گے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں