چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی دادی انتقال کر گئیں

پیر 7 فروری 2022 23:48

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2022ء) چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی، ایم ڈی ایس ایم ایل حاجی محمد رازق خان سنجرانی، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی، تحصیلدار ضیاء سنجرانی کی دادی، ممتاز قبائلی رہنماخان محمد آصف خان سنجرانی کی والدہ ،خان محمد عمر خان سنجرانی مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں ۔

مرحومہ کی تدفین آبائی قبرستان دالبندین میں کردی گئی فاتحہ خوانی نوکنڈی خان سنجرانی ہاوس میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی نماز جنازہ میں سینٹ چیئرمین حاجی محمد صادق خان سنجرانی،سابق صوبائی وزیر سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی، سابق ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی، سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی، ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیارخان یار محمد زئی سابق چیئرمین میر علی جان نوتیزئی سمیت ودیگر سیاسی، سماجی، قبائلی، و سرکاری آفیسران نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

مرحوم کی فاتحہ خوانی خان سنجرانی ہاوس نوکنڈی میں جاری ہے ۔چیئرمین سینٹ کی دالبندین آمد پر پولیس ،لیویز کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں