ڈسٹرکٹ چیئر مین ضلع کونسل چاغی کاضلع چاغی میں افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی آبادکاری پر تشویش کا اظہار

افغان مہاجرین کی آباد کاری دن بدن بڑھ رہی ہیں جس سے علاقے میں چوری ڈکیتی امن و امان کے مسائل کے ساتھ ساتھ ضلع چاغی کے مقامی لوگوں کیلئے معاشی مسلہ بھی بن رہے ہیں،میر دائود خان نوتیزئی

جمعرات 9 اگست 2018 16:24

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل چاغی میر داود خان نوتیزئی نے اپنے ایک بیان میں ضلع چاغی میں افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی آبادکاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی آباد کاری دن بدن بڑھ رہی ہیں جس سے علاقے میں چوری ڈکیتی امن و امان کے مسائل کے ساتھ ساتھ ضلع چاغی کے مقامی لوگوں کیلئے معاشی مسلہ بھی بن رہے ہیں اسوقت ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین بڑی تعداد میں آباد ہیں اور نہ صرف آباد ہیں بلکہ مختلف اثر رسوخ سے اپنے لیئے شناختی کارڈ اور لوکل بھی بنائے ہیں حتیٰ کہ کہی یونین کونسل میں باقاعدہ عوامی نمائندے منتخب ہوچکے ہیں جوکہ ایک بہت بڑا المیہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین اسوقت صرف افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل تک محدود نہیں ہیں بلکہ ضلع چاغی کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں بڑی تعداد میں آباد ہے ایک بھائی افغانستان اور ایک بھائی پاکستان میں ہیں اور باقاعدہ بلوچی زبان بول کر لوگوں کے مکانات اور دکانوں پر قبضہ جماے رکھے ہیں ہم نے پہلے بھی کہی مرتبہ مرکزی و صوبائی حکومت سے افغان مہاجرین کے باعزت انخلاء کا مطالبہ کیا ہے اور اب بھی آرمی چیف مرکزی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغان مہاجرین کے باعزت انخلاء کو یقینی بنائے ضلع چاغی کے مختلف علاقوں چاغی نوکنڈی اور دالبندین نادرا آفس کے اسٹاف کو ہدایت کی جاتی ہیں کہ وہ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ پر نظر ثانی کرکے انہیں بلاک کر دیں کیونکہ ہم اپنے پاک سرزمین پاکستان پر مزید افغان مہاجرین کو برداشت نہیں کریں گے اور عنقریب کمپیوٹرائزڈ لوکل بنانے والے آفس کا جائزہ لے کر لوکل کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی تاکہ کوئی بھی افغان مہاجر لوکل سرٹیفکیٹ نہ بنائے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں