عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے، حبیب نصیر

غریب عوام پر ظلم برداشت نہیں ،ڈیلر اور دکاندار گرانفروشوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،اسسٹنٹ کمشنر دالبندین

منگل 1 جنوری 2019 21:20

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب نصیر سے پرائس کنٹرول کمیٹی اور انجمن تاجران نے نئے نرخ نامہ کے حوالے سے میٹنگ کی اور نئے نرخنامہ ترتیب دیئے دالبندین حمام میں اسٹوڈنٹس کے بال و ڈارھی بنانے کا 30.

(جاری ہے)

30 روپے مقرر کی گئی میٹنگ سے اسسٹنٹ کمشنر حبیب نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے غریب عوام پر ظلم برداشت نہیں ڈیلر اور دکاندار گرانفروشوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی دکاندار اپنے اپنے دکانوں کے سامنے سامان نہ رکھے ورنہ سامان ضبط ہوگا دکاندار نرخنامہ کو اپنے دکان کے سامنے آویزاں کرے گوشت سبزی دہی کی قیمتوں کو کسی بورڈ پرلکھیں اور دکان کے سامنے لگائیںاس موقع پر تاجر برادری کے حاجی آغا حسنی ٹکری نورآحمد چاغیوال حاجی جمال حسنی میر عنایت اللہ ریکی برج لال حاجی صاحب عبدالحق بابو منظور حسنزئی بابو نصیب باچا ودیگر موجود تھے نرخنامہ کیخلاف ورزی زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والے اور تجاوزات رکھنے دکاندارکے خلاف فوری کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں