دالبندین کے علاقے لاگاپ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شدید زخمی

جمعہ 15 مارچ 2019 22:37

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) دالبندین کے علاقے لاگاپ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا، لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب پیش آیا جہاں بور آغا نامی شخص نے فائرنگ کرکے لیویز سپاہی بخت اللہ کو شدید زخمی کردیا جسے پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد جمعے کو لیویز فورس نے دالبندین کے علاقے کلی باز محمد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بور آغا کو گرفتار کرلیا جس سے تفتیش شروع کردی گئی۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں