چاغی عوام تاجر برادری کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،آغا شیر زمان

کرونا وائرس مذہب، نسل نہیں دیکھتا ایک انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے،ڈپٹی کمشنر چاغی

بدھ 27 مئی 2020 18:12

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کا کہنا ہے کہ چاغی عوام تاجر برادری کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرے کرونا وائرس مذہب، نسل نہیں دیکھتا ایک انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے اس وقت دنیا کے تمام ممالک اس وباء سے متاثر ہیں حالیہ لاک ڈاون کا مقصد اس وباء کو پھیلنے کی تدراک کیلئے عمل میں لائی گئی تھی تاجر، اور عام شہری اور تمام طبقہ فکر کے لوگ احتیاط بھرتے احتیاط سے ہم اس وباء کو پھیلنے سے بچا سکتے ہیں تاجر برادری اور دوکاندار جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے انکا مزید کہنا تھا دالبندین ہندو محلہ میں 19 سیمپل محکمہ صحت نے حاصل کیا تھا جس میں مرد خواتین سمیت سات افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا انھیں انکے محلے میں آئسولیٹ کردیا ہے وہاں پر لیویز اور پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہے اور محلے کو جراثم کش اسپرے بھی کیا گیا ہے کرونا سے متاثرہ افراد کے قریبی لوگوں کا بھی سیمپل لیاجائے گا انکا مزید کہنا تھا صرف ہندو برادری نہیں ضلع بھر میں کئی بھی شعبہ ظاہر ہوتا ہے ہم اسکریننگ اور ٹیسٹ لینے سے دریغ نہیں کرینگے انکا مزید کہنا تھا ہمارے پاس کٹس موجود ہے تفتان اور کوئٹہ دونوں جہگوں پر ہم با آسانی ٹیسٹ کروا سکتے ہیں عوام اور تاجر برادری ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہم سب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ اس وباء کو شکست دے سکتے ہیں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں