اسسٹنٹ کمشنر محمد جاوید ڈومکی کے زیر صدارت لوکل سرٹیفکیٹ کی حصول اور جانج پڑتال پر اجلاس

بدھ 25 اگست 2021 23:31

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء)اسسٹنٹ کمشنر محمد جاوید ڈومکی کے زیر صدارت لوکل سرٹیفکیٹ کی حصول اور جانج پڑتال پر ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لوکل سرٹیفکیٹ کی حصول کے لیے درخواستیں جمع کرنے والے مقامی لوگوں کی جانج پڑتال کی گئی بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے لوکل سرٹیفکیٹس کی حصول کے لیے درخواستیں جمع کرنے والے مقامی باشندوں کی درخواستوں پر لوکل سرٹیفکیٹ کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی اے سی دالبندین کا کہنا تھالوکل سرٹیفکیٹس کی جانج پڑتال کے بعد مقامی باشندوں کو لوکل سرٹیفکیٹس بناکر دی جائیگی اور ہماری کوشش رہی ہے مقامی لوگوں کو لوکل سرٹیفکیٹس کی حصول کے لیے آسانی ہو اور غیر مقامی افراد کی لوکل سرٹیفکیٹ کی روک تھام اور مقامی لوگوں کی درخواستوں کی جانج پڑتال کرنے میں آسانی ہوں تمام دستاویزات مکمل اور کمیٹی اراکین کی دستخط کے بعد لوگوں کو نئے لوکل سر ٹیفکیٹس تیار کرکے دی جائیں گے اس موقع پر نائب تحصیلدار یک مچ حاجی کریم بخش قمرزئی ودیگر بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ لوکل سرٹیفکیٹ کمیٹی کے ممبران اور ہماری کوشش ہیں کہ غیر مقامی باشندوں کو ہر قیمت پر لوکل سرٹیفکیٹ نہیں دیئے جائیں جو لوگ مقامی ہے اور جن کا حق بنتا ہے کہ انھیں جان پڑتال کے بعد نئے لوکل سرٹیفکیٹ جاری کیئے جائیںتاکہ مقامی باشندوں کے ساتھ حق تلفی نا ہو ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں