محکمہ صحت چاغی کا پی پی ایچ آئی اور یونیسف کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لئے طبی امدادی کیمپ کا انعقاد

پیر 1 اگست 2022 22:22

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2022ء) محکمہ صحت چاغی کے زیر اہتمام پی پی ایچ آئی اور یونیسف کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لئے طبی امدادی کیمپ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق دالبندین کے علاقے چارسر میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تبائی مچا دیا تھا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا تھا محکمہ صحت چاغی کی جانب سے چارسر کلی میر محمد عالم ساسولی میں ایک روزہ فری طبی کیمپ لگایا جس میں 110 سے زائد خواتین، مرد اور بچوں کی طبی چیک اپ کی اور انھیں ادویات بھی دیئے فری میڈیکل کیمپ میں ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر کہور خان ،ڈاکٹر زوہیب بلوچ ،یونیسف کوارڈنیٹر حفیظ اللہ شہی، سعید میر،حاجی محمد اکرم، عزیز راسکوئی سمیت دیگر مرد خواتین پیرا میڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا متاثرہ لوگوں کی مفت چیک اپ کی گئی اور انھیں ادویات بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں