دالبندین میں چور بند گھر میں نقب لگاکر اہم دستاویزات چرا کر لے گئے

منگل 7 فروری 2023 18:45

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2023ء) دالبندین میں چور بند گھر میں نقب لگاکر اہم دستاویزات چرا کر لے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کلی رسول بخش نوتیزئی کے عرب مسجد کالونی میں حافظ عطاء اللہ نوتیزئی کے مکان میں پیش آیا جہاں حافظ نصراللہ مرحوم کی اہم دستاویزات چرائی گئیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار حافظ احسان اللہ کے مطابق اس چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب کرایہ دار حاجی گل محمد بڑیچ کوئٹہ سے واپس گھر پہنچا تو گھر میں نقب لگا دیکھا جہاں سامان بکھرے پڑے تھے اور ان کے بھائی کے کمرے سے والد صاحب کے ضروری دستاویزات غائب تھے جنہیں چور اٹھاکر لے گئے۔ پولیس نے درخواست جمع ہونے کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں