تعلیم کے ذریعے انسان کی ترقی ممکن ہے ،محمد یوسف زرکون ،میر ابراہیم ریگی

آؤٹ آف سکولز بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں ، تاکہ ناخواندگی کا خاتمہ ہو ،پریس کانفرنس

منگل 5 مارچ 2024 20:44

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) دالبندین،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی محمد یوسف زرکون اور ترقی فاونڈیشن ایم وائی آر پی پروجیکٹ چاغی کے ڈسٹرکٹ کوارٹینٹر میر محمد ابراہیم ریگی دیگر نے دالبندین پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بسلسلہ اسکول داخلہ مہم 2024 آؤ بچو سکول چلیں، ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

چونکہ آپ تمام لوگوں کے علم میں ہوگا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے باقاعدہ اس سال داخلہ مہم 2024 کے لئے صوبائی لیول،ڈسٹرکٹ لیول، اور کلسٹر لیول داخلہ مہم کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جس میں ڈسٹرکٹ لیول پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،ڈپٹی کمشنر چاغی، آل ہیڈ کلسٹر ،ای ایم آئی ایس ، آر ٹی ایس ایم ،ترقی فاؤنڈیشن ایم وائی آر پی پروجیکٹ، این سی ایچ ڈی، پی ایم ایو ، بی ایچ سی آئی پی ، ترقی فاؤنڈیشن کیئر انٹرنیشنل ، تمام پرائیویٹ سکول ، اور تمام اسٹیک ہولڈرز، جبکہ کلسٹر لیول پر کلسٹر ہیڈ ، پی ٹی ایس ایم سی ممبر، یوسی ممبران ،یوسی چیئرمین ، اور سوشل ایکٹوسٹ ودیگر ہونگے، سال2024 داخلہ مہم کا افتتاح صوبائی لیول پر ہوچکا ہے جوکہ ڈسٹرکٹ لیول پر آج بذریعہ پریس کانفرنس افتتاح کررہے ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ترقی فاونڈیشن ایم وائی آر پی پروجیکٹ چاغی ودیگر تنظیموں نے پلان کیا ہیں، کہ اس شیڈول کے تحت داخلہ کمپین مشترکہ چلایا جائیگا، کلسٹر لیول پر مشترکہ واک اور سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا- 18 مارچ کو ڈسٹرکٹ لیول پر مشترکہ واک کا انعقاد کیا جائیگا،اسی طرح ترقی فاونڈیشن ایم وائی آر پی پروجیکٹ اپنی فیلڈ ایریاز چھ یوسیز میں ٹارگٹ سکولز میں کلسٹر پروگرامز میں بھرپور حصہ لے گا،تاکہ جو ٹارگٹ جیسے کہ چاغی سال 2024 کے لئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹارگٹ 5600 رکھا گیا ہیں، اسی طرح ترقی فاونڈیشن ایم وائی آر پی پروجیکٹ چاغی نے سال 2024 کے لئے داخلہ مہم ٹارگٹ 2010 رکھا گیا ہیں جس میں 60 پرسنٹ لڑکیاں اور چالیس پرسنٹ لڑکے شامل ہیں،اس مہم میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا، سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع کا استعمال کرکے مہم چلایا جائیگا آخر میں انھوں نے کہا کہ خاص طور پر والدین ، سول سوسائٹی ، علماء کرام سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اس نیک کام داخلہ مہم میں ہمارے ساتھ دینا ہوگا، اور عوام الناس کو چاہیے تاکہ پورے ڈسٹرکٹ چاغی کا ایک ایک بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے اور زیادہ سے زیادہ بچے اور بچیاں تعلیم کی زیور سے آراستہ ہوسکے،اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او عصمت اللہ شاہ ، آر ٹی ایس ایم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نعمت اللّٰہ سمالانی ، سی سی ڈی او کے موبائزر عامر گل، جی ٹی اے بی ضلعی صدر نزیر احمد اہجباڈی ، جی ٹی اے بی آئینی ضلعی صدر عطاء اللہ سیاپاد ، جنرل سیکرٹری وقار ریکی ، ہیڈ ماسٹرز ، سمیع اللّٰہ شہی، روشن خان بلوچ ، حافظ شیر احمد، حمید اللّٰہ ، ودیگر موجود تھے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں