ڈسکہ۔صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد اخلا ق کا ڈسکہ سستا رمضان بازارکادورہ

پیر 13 مئی 2019 19:18

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد اخلا ق کا ڈسکہ سستا رمضان بازارکادورہ آٹا ،چینی ،سبزیاں،پھل ودیگر سٹالز کا معائنہ کیا اس مو قع پراراکین پی ٹی آئی سابق ایم پی اے چوہدری ممتاز علی، میاں رفیق، ضرار احمد خاں ، اسسٹنٹ کمشنرودیگر بھی ہمراہ تھے ،صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد اخلا ق نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو سستا رمضان بازاروں سے ریلیف دے رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت اور انتظامیہ نے ملکر سستا رمضان بازاروں کا انعقاد کیا ہے سستا رمضان بازاروں کے انتظامات بہت اچھے طریقے سے کیے گئے ہیں ،تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا سستا رمضان بازار ہے جس میں سبزیوں ،پھلوں،چینی ،آٹا ،دالوں وغیرہ میں بے تحاشا سبسڈی دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران مصنوعی قلت پیدا کرنے والے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا ، تمام پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس بلا امتیاز کاروائی کرکے ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے کاروائی جاری رکھیں حکومت پنجاب کے رمضان پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے تمام تر انتظامات کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہٰذا ڈیوٹی افسران رمضان بازاروں میں عوامی سہولیات برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی نہ کریںصوبائی وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت جاری کی کہ بلا امتیاز و تقریق شہریوں کو سستے داموں چینی اور آٹا فراہم کی جائے انہوں نے دوران معائنہ سستے رمضان بازاروں میں فروخت کے لئے رکھی گئی سبزیاں،پھل،دالیں،چاول،گوشت وغیرہ کی کوالٹی چیک کرتے ہوئے صارفین سے خریدی گئی اشیاء کے ریٹ بارے معلومات حاصل کرنے کے علاوہ مختلف دکانوں پر رکھے گئے وزن کے پیمانے اور چینی و آٹے کے تھیلوں کے وزن بھی چیک کئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اشیاء کی خریدوفروخت کرنیوالے مردوخواتین کے الگ الگ سٹالز لگانے کی بھی ہدایت کی ۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں