پاکستان سمیت دنیا بھر میں’’ ورلڈ ٹیچر ڈے ‘‘کل 5اکتوبر کو منایا جائے گا

جمعہ 4 اکتوبر 2019 12:21

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں’’ ورلڈ ٹیچر ڈے ‘‘کل 5اکتوبر کو منایا جائے گا ا س دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حواکلے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانکس میڈیا سے بھی خصوصی رپورٹس شائع ہو ں گی ’’ورلڈ ٹیچرڈے‘‘ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 100سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں ا س دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کوتعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امرکو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معمارون کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے ماہر تعلیم سلیم یونس چیمہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اساتزہ زندگی بھر کیلئے اس شعبے کا انتخاب کر کے نوجوان نسل کے د ل و دماغ پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ،’’یونیسکو‘‘کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ء سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں