ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ذوالفقار علی کرارکا لیویز لائن ڈیرہ بگٹی اور لیویز تھانہ ڈیرہ بگٹی کا دورہ

اتوار 26 جولائی 2020 21:45

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ذوالفقار علی کرارنے لیویز لائن ڈیرہ بگٹی اور لیویز تھانہ ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا تھانوں میں ٹیبل الماریاں اور کرسیاں لیویز تھانوں کے انچارجز کے حوالے کیں اور انہیں ہدایت جاری کیں کہ لیویز فورس کو ہر دم الرٹ رکھیں ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے محکمہ بی اینڈ آرڈگری کالج ڈیرہ بگٹی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا ناقص صفائی پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سخت برہم میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو صفائی کی صورت حال بہتر کرنے کی فوری طور احکامات جاری کئے اور ہسپتال کے عملے کو چوبیس گھنٹے حاضر رہنے کے ہدایات بھی جاری کئے ڈہٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے کہا کہ غیر حاضر عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی شاہنواز بلوچ اور لیویز آفیسران بھی انکے ہمراہ تھے ڈیرہ بگٹی کی عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ذوالفقار کرار کی کارکردگی کو سراہا

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں