سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

نالے کے قریب زیر زمین چھپایا گیا بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کرکے ناکارہ بنا دیاگیا

پیر 7 جنوری 2019 23:22

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2019ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نالے کے قریب زیر زمین چھپا یا گیا بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنادیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشتگوران میں حساس ادارے کی نشاندہی پر سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے نالے میں نا معلوم شر پسند عناصر کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیاگولہ بارود برآمد کرلیا اسلحہ میں 25 کلو بارودی مواد، ایک عدد راکٹ، 2 اینٹی ٹینک مائنزاور ڈیٹونیٹرز تار بھی شامل تھے اسلحے کی برآمدگی کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم شرپسندوں کی تلاس شروع کردی۔

(جاری ہے)

چھپانے کا مقصد علاقے میں دہشتگردی کی کاروائی کرناتھاتاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کے دہشتگردوں کا مذموم منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں