بگٹی قبیلے کے معروف قبائلی شخصیت چیف آف کلپر بگٹی وڈیرہ جلال خان کلپر بگٹی کے جوانسالہ فرزند موٹروے پر ڈاکوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے

منگل 13 فروری 2024 21:48

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) بگٹی قبیلے کے معروف قبائلی شخصیت چیف آف کلپر بگٹی وڈیرہ جلال خان کلپر بگٹی کے جوانسالہ فرزند موٹروے پر ڈاکوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہیں سوئی ڈیرہ بگٹی میں سوگ کا سماں رہا دکانیں اور مارکیٹیں سوگ میں بند کردی گئیں زرائع کے مطابق چیف آف کلپر بگٹی کے جوان سالہ صاحب زادے وڈیرہ عبدالرحمن کلپر بگٹی اور سوئی ٹان چئیرمن میر حماد کلپر بگٹی کینسر کے باعث انتقال کرجانے والے تحصیل پھیلاوغ ڈیرہ بگٹی کے ممتاز قبائلی شخصیت وڈیرہ شیر محمد خان مسوری کے پوتے میر اسرار بگٹی کے انتقال پر فاتحہ کے لئے پھیلاوغ جارھے تھے کہ سوموار اور منگل کے درمیانی رات سکھر ٹو ملتان موٹروے پر گھوٹکی کے مقام پر ڈاکوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں آکر چیف آف کلپر بگٹی وڈیرہ جلال خان کلپر بگٹی کے فرزند وڈیرہ عبدالرحمن شدید زخمی ہوگئے زخمی نوجوان کو فوری طور پر رحیم یار خان منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں دم توڑ گئے نوجوان کے شہادت کی خبر ضلع بھر میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی علاقے میں غم و غصے کی لہر پھیل گئی علاقہ مکینوں نے قاتلوں کے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا یاد رھے اس سے چند ماہ قبل بھی صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں ڈاکووں کی فائرنگ سے دو نوجوان شہید جبکہ دو اغوا کرلیا گیا تھا جنہیں بگٹی برادری نے شکار پور میں تاریخی دھرنہ دے کر بازیاب کروایا گیا تھا۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں