- شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردی کا حملہ قابل مذمت ہے،میاں خان بگٹی

ں*سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، رکن قومی اسمبلی

اتوار 17 مارچ 2024 17:50

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتا ہوں، دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت جوانوں کے لواحقین اور پاک افواج سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ہماری افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور وطن کے دفاع کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے میر علی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ گبٹ پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرنل کاشف ، کیپٹن احمد بدر اور تمام شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔میاں خان بگٹی نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، شہدائ کے درجات کی بلندی اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں