مٹھی بھر دہشت گرد قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے ہیں ، میاں خان بگٹی

بلوچ قوم محب وطن ،دہشت گردوں سے نمٹنا جانتے ہیں ،انشاء اللہ بلوچستان ترقی کریگا دہشت گردی سے پاک صوبہ ہوگا، رکن قومی اسمبلی

جمعرات 21 مارچ 2024 19:50

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) رکن قومی اسمبلی و قبائلی رہنما وڈیرہ میاں خان بگٹی نے سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے گوادر میں 8دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے دہشت گرد خود کو بلوچ نا کہیں وہ دہشت گرد ہیں وہ بلوچستان کی ترقی میں روکاوٹ ڈال کر غیرملکی ایجنسیوں سے فنڈز حاصل کررہے ہیں تاکہ بلوچستان میں دہشت گرد کاروائیاں کریں بلوچ قوم محب وطن ہیں وہ کسی دہشت گرد کو سپورٹ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وڈیرہ میاں خان بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت انشاء اللہ پورے بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کریگی چند مٹھی بھر دہشت گرد قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے ہیں بلوچ قوم محب وطن ہیں وہ ان دہشت گردوں سے نمٹنا جانتے ہیں انشاء اللہ بلوچستان ترقی کریگا دہشت گردی سے پاک صوبہ ہوگا۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں