ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی کاشت کا سرکاری ہدف پورا کر لیا گیا

جمعہ 2 جون 2023 18:09

ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی کاشت کا سرکاری ہدف پورا کر لیا گیا
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی کاشت کا سرکاری ہدف پورا کر لیا گیا۔اس حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت کھاد و پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمداسدچانڈیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم کوریہ،کھاد اور پیسٹی سائیڈز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کپاس کی پیداوار کا سرکاری ہدف پورا کرلیا گیا ہے اور موجودہ موسمی حالات میں کاشت کردہ کپاس کی صورتحال تسلی بخش ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان اپنی کپاس کی بہترین دیکھ بھال کیلئے محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس کی بڑھوتری کیساتھ کسانوں کو اب معیاری پیسٹی سائیڈز کی ضرورت ہوگی،ضلع میں اعلیٰ کوالٹی کی پیسٹی سائیڈز اور کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،ڈیلرز حکومتی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر کھاد کی فراہمی کو ممکن بنائیں،ہم کاشتکاروں سے لوٹ مار کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،کھاد اور پیسٹی سائیڈز کی قیمتوں پرکسی کو اوورجاچنگ نہیں کرنے دینگے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں کھاد، فرٹیلائزرز کے96نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے،93سمپل درست،تین سیمپل فیل نکلنے پر دکان داروں کے خلاف درج کروا دیئے گئے ہیں۔اجلاس میں ڈیلروں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں