ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی فصل کی مجموعی صورتحال بہتر ہے، ڈپٹی کمشنر

اتوار 20 اگست 2023 16:40

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2023ء) ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی فصل کی مجموعی صورتحال بہتر ہے، کاشتکاروں کی مناسب رہنمائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کپاس کی فصل کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی اور زراعت افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کپاس کے کھیتوں کے دورہ اور ان پر کیڑوں و دیگر بیماریوں کے حملے کی رپورٹ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کپاس کی مجموعی صورتحال بہتر ہے اور کپاس کی فصل نازک مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے۔اس دوران محکموں کو مزید متحرک اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ فصل کو پانی اور معیاری زرعی ادویات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر کھیت کے حوالے سے کاشتکار تک آگاہی ضروری ہے ،کپاس کی فصل کو سفید مکھی،گلابی سنڈی اور دیگر بیماریوں کے تدارک کےلئے مکمل آگاہی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کےلئے اگلے چند روز اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داریاں عائد کرنے کی روش ترک کریں،فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں