ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کپاس کی کاشت کے حوالے سے اقدامات شروع کر دئیے گئے

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:53

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کپاس کی ریکارڈ پیدوار کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے زراعت اور دیگر محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں سات لاکھ 53 ہزار ایکٹر رقبہ پر کپاس کاشت ہدف حاصل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز ذاتی دلچسپی لیں۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ کپاس کی کاشت والے علاقوں میں نہری پانی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔کاشتکاروں کی رہنمائی اور زرعی لوازمات کے حصول کیلئے کسان سہولت سنٹرز قائم کئے جاسکتے ہیں جہاں بیج،کھاد اور زرعی ادویات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ زراعت افسران کھیتو میں زیادہ وقت گزاریں۔کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے سی ہی اہداف حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھاد،بیج اور پیسٹی سائیڈ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔\378

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں