میٹرک کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان (کل) ہوگا

جمعہ 20 جولائی 2018 22:45

ڈی جی خان۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ثانو ی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 2018کے نتیجہ کا اعلان ہفتہ 21جولائی کو دس بج کر دس منٹ پر کیا جائیگ، اس سلسلے میں بورڈ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد ہونگے ، تقریب میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے، یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہا ں بتائی، انہوںنے بتایاکہ رزلٹ سی ڈیز کی صورت میں دستیاب ہو گا اسی طرح امیدوار ویب سائیٹکے علاوہ 800295 پر رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی نتیجہ معلوم کر سکیں گے ، ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ رزلٹ کارڈز کی ترسیل ایک ہفتہ کے اندر مکمل کر لی جائیگی اور امیدوار15دن کے اندر مجوزہ فیس کے ساتھ رزلٹ کی ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست دینے کے ساتھ ہارڈ کاپی بورڈ میں کرانے کے پابند ہونگے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں