پولیس تھانہ سٹی تونسہ کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، 1260 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار

Muhammad Muzmail Qureshi محمد مزمل قریشی جمعہ 30 جولائی 2021 14:56

پولیس تھانہ سٹی تونسہ کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، 1260 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار
تونسہ شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ جاوید اقبال نے بتلایا کہ سورس رپورٹ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد امین بھٹی سکنہ سوکڑ  سے 1260گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)


 گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ سٹی تونسہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
اس موقع پر اے ایس پی سرکل تونسہ میر روحل خان نے کہا کہ اسلحہ،منشیات،قما ربازی  اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف کریک ڈاون کا تسلسل جاری  رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں