ڈیرہ غازیخان،داجل کینال کی طویل بندش،کسانوں کا دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ

بدھ 8 فروری 2023 23:23

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2023ء) داجل کینال کی طویل بندش،کسانوں کا دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ چیف انہارعلامتی جنازہ نکالا ، دفتر کا گھیرائو،شدید نعرہ بازی ، دور جدید میں انسان آسمان پر رہائشی منصوبے تیار کر رہا ہے ، ہم ہیں کہ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ،پانی کے بحران کی وجہ سے انسان اور جانور پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ،فصلات تباہ ہونے کا خدشہ ہے ،تخت لاہور کے حکمران ہمارے علاقے کو بنجر ہونے سے بچائیں ،ہر سال سیلابی پانی کا رخ ہمارے علاقے کی طرف موڑ دیا جاتا ہے جہاں پر لاکھوں انسان بے گھر اور فصلات سیلابی پانی کی نظر ہو جاتی ہیں ، اگر فوری طور پر داجل کینال میں پانی نہ چھوڑا گیا تو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر کسان بورڈ خواجہ محسن ریاض کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تخت لاہور نے اگر کوئی حل نہیں نکالا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرناہوگا ،پانی عوام کا بنیادی حق ہے ،انسان اور جانور پانی کو ترس رہے ہیں زیر کاشت فصلات تباہ ہو رہی ہیں نہروں کی ششماہی بنیادوں بجائے سارا سال مستقل بنیادوں پر پانی چھوڑا جائے ، صوبائی صدر کسان بورڈحافظ محمد حسین ،ڈویڑنل ضلعی صدر راجن پور خواجہ محسن ریاض ،ضلعی جنرل سیکرٹری واحد بخش مخلص نے خطاب کیااس موقع پرانعام المنان قریشی ،جام رشید برڑہ ،چیئرمین سردار اللہ یار خان کورائی ، تحصیل صدر ملک جمیل الرحمن ، سیکرٹر ی نشر اشاعت عقیل الرحمن ، جالب خان گبول ، رحمت اللہ شیروانی ، جام سعید کھوکھر ، غلام مصطفی ، خواجہ عبدالباسط اور اللہ ڈتہ وغیرہ کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کی لاکھوں ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے والی واحد نہر داجل کینال گذشتہ کئی ماہ سے بند پڑی ہے جبکہ ضلع راجن پور میں زیر زمین پانی بھی کڑواہے جس کی وجہ سے وہ پینے کے لئے بھی داجل کینال کا پانی استعمال کرتے ہیں تاہم نہری پانی کی بندش کے باعث نہ صرف لاکھوں ایکڑ اراضی پر زیر کاشت فصلات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں بلکہ انہیں پینے کے لیے اور اپنے مال مویشی کو پانی پلانے کے لیے بھی کئی دور دراز کے علاقوں سے پانی بھر کر لانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو ان کی فصلات تباہ ہو رہی ہیں جبکہ دوسری طرف جانور بھی مر رہے ہیں ، تخت لاہور کے حکمران ہمارے علاقوں کو بنجر کرنے کے در پے ہیں سیلاب کے دوران پانی کا رخ ان کی طرف موڑ دیا جاتا ہے آج کسان متحد ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر داجل کینال میں نہری پانی کی فراہمی فوری طور پر جاری نہ کی گئی تو وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے اور امن و امان کی صورت حال کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ،دیگر ہزار وں کسان ، کاشت کار بھی اس مارچ میں شریک تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں