امریکی قونصل جنرل کا ڈیرہ غازی یونیورسٹی کے اشتراک انگلش ایکسس سکالرشپ پروگرام کا افتتاح

یونیورسٹی کے کے 150 طلباء پروگرام میں شرکت کریں گے‘ انگریزی زبان کی مہارتیں کیریئر اور ذاتی زندگی دونوں میں مواقع کے دروازے کھول دیتی ہیں. لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 11 مارچ 2024 18:30

امریکی قونصل جنرل کا ڈیرہ غازی یونیورسٹی کے اشتراک انگلش ایکسس سکالرشپ پروگرام کا افتتاح
ڈیرہ غازی خان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ۔2024 ) لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے ڈیرہ غازی یونیورسٹی کے اشتراک سے ڈیرہ غازی خان کے 150 طلباءکے لیے انگلش ایکسس سکالرشپ پروگرام کا افتتاح کیا. یہ پروگرام معاشی طور پر پسماندہ طلباءکو انگریزی زبان کی مہارتیں فراہم کرتا ہے، بنیادی طور پر 13 سے 20 سال کی عمرکے درمیان نوجوانوں کو ملازمت کے امکانات کو بہتر بنانے کے لیے قائدانہ صلاحیتیں اور دیگر تربیت بھی فراہم کرتا ہے.

(جاری ہے)

اس سال پاکستان میں امریکی حکومت کے زیر اہتمام انگریزی زبان کے پروگراموں کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جس میں پاکستان بھر سے 27,000 سے زیادہ گریجویٹ کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کر رہے ہیں قونصل جنرل ہاکنز نے کہا کہ انگریزی زبان کی مہارتیں کیریئر اور ذاتی زندگی دونوں میں مواقع کے دروازے کھول دیتی ہیں. پاکستان میں امریکی مشن پنجاب بھر کے تین شہروں بشمول فیصل آباد، ملتان اور ڈی جی خان میں انگریزی زبان کے پروگراموں کو سپانسر کرتا ہے قونصل جنرل ہاکنز نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پنجاب میں بے پناہ اقتصادی صلاحیت موجود ہے.

قونصل جنرل نے کہاکہ پنجاب کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے نہ صرف مقامی آبادی کو مدد ملے گی بلکہ پاکستانی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے آج ہمار ے پروگرام کے سابق طلباءحکومتی اداروں‘نجی شعبہ ‘کاروبار‘سائنس ‘آرٹ سمیت ہر اس شعبہ میںکام کررہے ہیں جس کے بارے میں آپ سوچ سکتے ہیں. جنوبی پنجاب میں، قونصل جنرل ہاکنز نے 6 مارچ کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباءسے بھی ملاقات کی جنہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے امریکی فنڈ سے وظائف حاصل کیے ہیں امریکہ کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، جس نے تقریباً ایک دہائی قبل فیکلٹی آف ایجوکیشن کی عمارت کی تعمیر اور 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے طلباءکی پڑھائی کے لیے فنڈ فراہم کیا تھا.

اپنے دورے کے دوران قونصل جنرل ہاکنز نے مشہور قلعہ ڈیراوڑ کا بھی دورہ کیا قونصل جنرل کا تاریخی ورثے کا دورہ پاکستان کے امیر اور متنوع ثقافتی ورثے کے لیے امریکہ کے احترام کو ظاہر کرتا ہے.
امریکی قونصل جنرل کا ڈیرہ غازی یونیورسٹی کے اشتراک انگلش ایکسس سکالرشپ ..

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں