راجن پور،پاک ایران دوستی بائیک ریلی لاہور سے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:35

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) پاک ایران دوستی بائیک ریلی لاہور سے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی۔انتظامیہ کے نمائندے اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد نے سیاحوں کی ریلی کا استقبال کیا اور بائیکرز کے اعزاز میں بی ایم پی لائنز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں 13 بائیکرز شامل ہیں۔ریلی ایران کے شہر تہران کا بیس روزہ سیاحتی دورہ مکمل کرکے واپس لاہور جائے گی۔

پاکستان میں بائیکس پر سیاحت کو فروغ دینے میں کراس روٹ کلب انٹرنیشنل کا بہت اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

کلب نے گذشتہ دو سال سے بیرون ملک بھی بائیکس پر سیاحت کا سلسہ شروع کیااسی سلسلے کے تحت "یار من ایران"' کے نام سے چیئرمین کراس روٹ کلب  مکرم خان ترین زیر سربراہی ریلی میں خاتون سمیت پاکستان بھر سے تیرہ بائیکرز حصہ لے رہے ہیں۔ دو روز قبل ریلی کا آغاز لاہور سے ہوا گذشتہ روز ڈیرہ غازی خان پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر  نبیل میمن، بائیکرز کلب ڈیرہ غازی خان کے ہمایوں ظفر جسکانی، پروفیسر شعیب رضا، جناب عمر خان لغازی، قاضی شاہد ، حسام بزدار، شیخ الطاف، حبیب الرحمن ، حاجی عبداللہ و دیگر نے استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں