ڈیرہ اللہ یار میں ماہ صیام کے دوران خود ساختہ مہنگائی اشیاء خوردونوش سمیت گوشت پھل اور سبزیاں عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں

جمعہ 8 اپریل 2022 16:07

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2022ء) ڈیرہ اللہ یار میں ماہ صیام کے دوران خود ساختہ مہنگائی اشیاء خوردونوش سمیت گوشت پھل اور سبزیاں عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں تاجروں نے سرکاری نرخ نامے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر من مانی قیمتیں مقرر کردیں غریب اور متوسط طبقہ بابرکت ماہ میں بھی پھل اور گوشت کھانے سے محروم ہیں شہر بھر میں لیموں 800 روپے کلو بھنڈی 230 روپے توری سندھی 150 توری انگریزی 120 ٹماٹر 150 روپے پیاز 60 روپے فروخت ہو رہے ہیں جبکہ سیب 300 روپے نارنگی 200 روپے چکو 150 روپے خربوزہ 60 روپے تربوزہ 80 روپے کھجور اول 600 روپے اور کھجور دوئم 450 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے مٹن 1000 سے بڑھا کر 1300 روپے کلو چکن 480 روپے اور بیف 700 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے تاہم برف فی کلو 15 روپے سے بڑھ کر 30 روپے کردی گئی ماہ صیام میں خود ساختہ مہنگائی اور اشیاء خوردونوش سمیت پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کی چیخیں نکل گئی ہیں خریداری کرنے آنے والے شہری قیمتیں جان کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بابرکت ماہ میں بھی مہنگائی کا جن قابو نہیں ہو رہا غریب اور متوسط طبقے کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کیا گیا ہے تاجر برادری نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری نرخ نامے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے اور من مانی قیمتیں مقرر کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک سے اپیل کی ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کا نوٹس لیکر بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ غریب اور متوسط افراد بھی افطاری میں اپنے بچوں کو پھل اور گوشت کھلا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں